Feb 06

Ary Digital will present special program on Valentine’s Day

mansoor @ 8:55 am

کراچی: (م ش خ ) اے آر وائی ڈیجیٹل ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خوبصورت پروگرام پیش کرے گا۔ یہ پروگرام ہفتہ 13 فروری سے شروع ہوکر 14 فروری تک جاری رہیں گے۔ ہفتہ کی صبح آٹھ بجے اور اتوار کی صبح دس بجے گڈمارننگ پاکستان اسپیشل دکھایا جائے گا۔ مزاحیہ پروگرام جینا تو یہی ہے اسپیشل ہفتہ شام سات بجے پیش کیا جائے گا۔ فنکاروں میں روف لالہ، شہود علوی، اور صائمہ قریشی شامل ہیں۔ ہفتہ کی رات ساڑھے نو بجے بھارتی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

ٹیلی فلم فلا ڈینگ کے سائٹ افیکٹ اتور کو ساڑھے تین بجے نشر ہوگی۔ فنکاروں میں ہمایوں سعید ، عبدللہ کادوانی، اور عائشہ خان جونیر شامل ہیں۔ ڈرامہ 14 فروری کا پھول اتوار کی شام سات بجے دکھایا جائے گا جس کے مصنف انور مقصود ہیں جبکہ ہدایات صائمہ وسیم کی ہیں۔ فنکاروں میں بہروزسبزواری ، اور نائلہ جعفری شامل ہیں۔ مصنف علی عمران کا ڈرامہ بلبلے اتوار کو ساڑھے سات بجے پیش ہوگا۔ فنکاروں میں محمود اسلم، نبیل، اور عائشہ عمر ہیں۔

مصنف محمد احمد کا لکھا ہوا ڈرامہ لو فائنل اتوار کی رات ساڑھے دس بجے دکھایا جائے گا جس کی ہدایت کار ارم بنت شاہد ہیں۔ فنکاروں میں مرینہ خان، طوبی صدیقی، حسن نیازی، اور ہمایوں سعید شامل ہیں۔ کامیڈی کنگ ذرا ہٹ کے اتوار کی رات نو بجے پیش کیا جائے گا جس کے فنکاروں میں سکندر صنم ، روف لالہ، عرفان ملک، اور علی حسن قابل ذکر ہیں۔

Leave a Reply

pumpkin pumpkin