Mar 09

وینا ملک کے مبینہ مقروص آصف کامیڈیا سے بات کرنے سے گریز

mansoor @ 10:26 am

Mohammad-Asif_lpic-0803
لاہور : اداکارہ وینا ملک کے مبینہ مقروص فاسٹ بالر محمد آصف میڈیا سے بات کرنے سے مسلسل گریزاں ہیں۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کی جانب سے محمد آصف کے ساتھ مسلسل رابطے کی کوشش کے باوجود ان کا موقف سامنے نہ آسکا ۔

وینا ملک کی جانب سے لاکھوں روپے کی رقم بطور قرض دینے کے دعوے کے باوجود آصف منظرعام پر آکر اپنا موقف نہیں دے رہے ۔ اے آروائی نیوزنے وینا ملک کی جانب سے آصف کوبھیجے گئے نوٹس کی خبر بریک کرنے کے بعد آصف سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن انہوں نے اپنا موبائل فون بند کرلیا تھا اورجب فون آن ہواتو کال اٹینڈ نہیں کی۔

دوسری جانب وینا ملک سے محمد آصف کے وکیل خالد نے رابطہ کیا ہے اور مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی بات کی ۔ اے آروائی سے گفتگو میں وینا ملک واضح کرچکی ہیں کہ پیسے نہیں ملے تو تھانے اور عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں۔

Leave a Reply

pumpkin pumpkin