Mar 21

وینا اور آصف کے درمیان ملاقات،قرض کا تنازعہ حل ہو گیا

mansoor @ 12:37 pm

لاہور : ادکارہ وینا ملک اور کرکٹر آصف کے درمیان قرضہ کا تنازعہ حل ہوگیا ، آج دونوں کی ملاقات میں محمد آصف نے 32 لاکھ روپے ادا کر دیئے جبکہ وینا کا کہنا ہے کہ اب بھی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے باقی ہیں ۔

آج لاہور میں وینا ملک اور محمد آصف نے میڈیا سے نظریں چرا کر ملاقات کرنی چاہی لیکن وہ اے آر وائی نیوزکی آنکھ سے بچ نہ سکے ۔ وینا ملک نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ محمد آصف نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس دوران رقم لوٹا دیں گے تاہم اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔

وینا نے واضح کیا کہ وہ اب بھی محمد آصف کی دوست ہیں اور ہمیشہ دوست رہیں گی ، ویلنٹائن ڈے محمد آصف نے شادی کیلئے پیشکش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا ۔ جب وینا سے سوال کیا کہ کیا وہ باقی رقم آصف کو معاف کر سکتی ہیں کیونکہ وہ آپ کے دوست ہیں تو وینا کا کہنا تھا کہ میں شہزادی نہیں جو اتنی بڑی رقم معاف کر دوں ۔

Leave a Reply

pumpkin pumpkin