Apr 05

عدنان سمیع کی نواز شریف کو اپنے ساتھ گانے پیشکش

mansoor @ 1:05 am

لاہور: معروف موسیقار اور گلوکارعدنان سمیع نے مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو اپنے ساتھ دوگانا ریکارڈ کرانے کی پیشکش کرڈالی جسے نواز شریف نے دھیمی سی مسکراہٹ کے ساتھ ٹال دیا۔

عدنان سمیع اپنی نوبیاہتااہلیہ زوہاکے ہمراہ تین روزہ قیام کیلئے لاہور پہنچے تو نئے جوڑے نے رائے ونڈ میں میاں نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عدنان سمیع کا کہنا تھاکہ انہوں نے میاں نواز شریف کو اپنے ساتھ گانے کی پیشکش کی ہے تاہم میاں صاحب نے مسکرا کرٹال دیا۔

عدنان سمیع نے کہا کہ نوازشریف سے موسیقی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اگر نواز شریف آمادہ ہوں تو وہ ان کے ساتھ ڈیوٹ گانے کیلئے پر عزم ہیں

Leave a Reply

pumpkin pumpkin