کراچی: (رپورٹ م ش خ ) اے آر وائی ڈیجیٹل ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی اپنے چاہنے والوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے خوبصورت سوپ اور بہترین سریز اپنے ناظرین کو دکھائے گا۔ پروگراموں کے حوالے سے م ش خ نے بتایا کہ سوپ “موڈ اس گلی کا ” ایسے درمیانی درجے کے گھرانے کی کہا نی ہے جہاں احمد اپنی بیوی نرگس اور دو بیٹیوں صبا اور آمنہ کے ساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہے۔ صبا کو جب پتہ چلتا ہے کہ اس کی ماں سوتیلی ہے تو وہ اپنے باپ اور ماں سے بدل ہوجاتی ہے۔ صبا کی منگنی بچپن میں عباس سے ہوچکی ہوتی ہے جو صبا کا کزن ہے عباس بھی صبا سے بہت محبت کرتا ہے لیکن صبا عباس کے بجائے اپنے کلاس فیلو عمیر سے محبت کرتی ہے۔ عمیر کی ماں ایک شاطر عورت ہے اسے جب یہ پتہ چلتا ہے کہ صبا عمیر سے محبت کرتی ہے تو وہ صبا اور اس کی ماں کو بہت ذلیل کرتی ہے۔ گل بہار ایک شادی شدہ عورت ہے جس کا شوہر بھارت میں رہتا ہے وہ کئی برسوں سے پاکستان نہیں آیا ہے گل بہار کی ماں جدائی کے خوف سے گل بہار کو اپنے سے علحیدہ نہیں کرنا چاہتی اور اس کے شوہر کے آئے ہوئے سارے خطوط جلادیتی ہے۔ ادھر صبا ایک رات گھر سے چلی جاتی ہے اور ایک نئے سفر کے لیے ٹرین میں بیٹھ جاتی ہے وہاں اس کی ملاقات ایک بوڑھی عورت سے ہوتی ہے۔ کیا صبا کی عمیر سے شادی ہوجاتی ہے۔ صبا کے لیے وہ بوڑھی عورت کون ہے۔ کیا گل بہار کا شوہر بھارت سے واپس آجاتا ہے۔ احمد کی بیٹی آمنہ کی شادی کن حالات میں ہوتی ہے۔ اس کا جواب سوپ “موڈ اس گلی کا ” دیکھنے کے بعد ہی ملے گا۔ یہ سوپ پیر سے لیکر جمعرات تک ہر رات نو بجکر بیس منٹ پر اے آر وائی ڈیجیٹل سے دیکھا جاسکے گا۔ سوپ کو تحریر کیا ہے رخسانہ نگارنے جبکہ ہدایت مظہر میمن کی ہیں۔ فنکاروں میں روبینہ اشرف،محمود اسلم، سنبل، سرمد کھوسٹ،آغا علی،حنا دل پذیر، سویرا پاشا، شمیم ہلالی اور سلمیٰ شاہین قابل ذکر ہیں۔ جبکہ آنے والی سیریز “نیلی چھتری “کی ہدایت احسن طالش اور تحریر انجم کامران کی ہے۔ سریز نیلی چھتری زندگی کے مختلف کرداروں کے حولے سے تیار کی گئی ہے۔ یہ سریز ہر جمعرات کی رات دس بجے دکھائی جائے گی۔ سریز کے فنکاروں میں منور سعید، ذہین طاہرہ، عبداللہ کادوانی، نعمان ، مونا لیزا، حنا دل پذیر، عصمت زیدی، شمون عباسی، ذہین طاہرہ اور راشد فاروقی شامل ہی